وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے او آئی سی کے 17 ویں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کے متعلق فیصلہ آج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسلام آباد میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بندکرنے کا تعین کل یعنی 17 دسمبر 2021ء جمعے کوکیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے، مکمل مشاورت کے بعدموبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کریں گے۔
اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بندکرنے کا تعین کل کیا جائیگا۔
موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے۔
مکمل مشاورت کے بعدموبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کل تک کرلیا جائیگا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 16, 2021
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 17 تا 19 دسمبر 2021ء کو وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس کے علاوہ غیر ملکی وفود کی وطن واپسی کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے وزارت خارجہ نے متعلقہ حکام سے 20 دسمبر سوموار کے روز وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کی بھی سفارش کی تھی۔