پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کر رہا ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

17  دسمبر‬‮  2021

سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیرمملکت فرخ حبیب نے ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

واضح رہے18 دسمبرسےاو آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہورہا ہے،پاکستان او آئی سی اجلاس کی صدارت کرے گا۔اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر رکن ممالک شرکت کریں گے۔

پاکستان آمد  پر سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم نے افغانستان پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کیا، او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ایک اہم موقع ہے، جس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائےگا۔

حسین ابراہیم نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ موسم سرماشروع ہوگیا ہے افغان عوام کےمصائب بڑھیں گے، افغان مسائل کےحل کیلئےاسلامی ممالک مل بیٹھ کرحل نکالیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved