انگلش ویمن کرکٹر محمد رضوان کی منتظر کیوں؟

17  دسمبر‬‮  2021

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی انگلش ویمن کرکٹر مداح  نکلی۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انگلش کاؤنٹی سسکس سے معاہدے کے بعد سابق انگلش ویمن کرکٹر بھی رضوان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

محمد رضوان کے سسکس کرکٹ کے ساتھ معاہدے پر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ محمد رضوان سے سیکھنے کی منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹر اپریل میں دورہ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں کاؤنٹی جوائن کریں گے، محمد رضوان سسکس کو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

سارہ ٹیلر جو خود بھی انگلش کاؤنٹ سسکس کی جانب سے کھیلتی ہیں، کاؤنٹی کے محمد رضوان کے ساتھ کے ساتھ معاہدے کے بعد سارہ ٹیلر نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved