مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ایف آئی اے چالان کے مطابق شہباز شریف منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائند ہیں۔
مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے اعلیٰ سیاسی عہدوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسے جرائم کیے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آج گرے لسٹ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے چالان میں چارہزار تین سو دستاویزی ثبوت ہیں اور سو سے زائد گواہ ہیں اور ساٹھ کے قریب معاملات ہیں۔ شہباز شریف اس سے قبل بھی نیب کی تفیتیش میں منی لانڈری کے مرتکب پائے گئےاور اب ایف آئی اے کے چالان میں نہ صرف مرتکب پائے گئے بلکہ گروہ کےسرغنہ بھی ہیں۔
شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کا چالان عدالت میں داخل کرادیا ہے، چالان میں بہت سی چیزیں حیران کن ہیں، چالان کے مطابق شہباز شریف نہ صرف منی لانڈرنگ میں ملوث بلکہ گروہ کے سرغنہ ہیں۔
شہبازشریف اس میگا منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائند اور سرغنہ ہیں۔ ایف آئی اے چالان کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز 16 ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ رمضان شوگر ملز کے چھوٹے ملازمین کے تقریباً 28 خفیہ اور بےنامی اکاونٹس کھلوا کر منی لانڈرنگ کی گئی۔ @ShazadAkbar pic.twitter.com/65HyxTml5S
— PTI (@PTIofficial) December 17, 2021
شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف علاج کی غرض سے گئے مگر انہوں نے علاج نہیں کرایا، انہیں کورونا کی وجہ سے ویزے میں ایک توسیع ملی۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مزید توسیع نہ مزید ملنے پر اپیل دائر کر رکھی ہے، اگر توسیع نہ ملی تو انہیں برطانیہ چھوڑنا پڑے گا۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر نے کہا کہ برطانیہ میں مجرم کو وزٹ ویزے کی اجازت نہیں ملتی، شواہد ہیں کہ ان اکاؤنٹس میں کک بیکس اور کمیشن بھی وصول کیے گئے۔شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بے تابی سے انتظار ہو رہا ہے، ٹربیونل کا فیصلہ ان کے خلاف آتا ہے تو ان کو برطانیہ چھوڑنا پڑے گا۔