ایک سال میں 2 ہزار رنزکا اعزاز، صرف اللہ کی مدد سے ہوتا ہے، محمد رضوان

17  دسمبر‬‮  2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

محمد رضوان ایک سال میں2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اعزاز ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا۔

رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں ان اعزازات کو پاکستان کے نام کرتے ہوئے   پیار اور تعاون کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا بھی کیا۔محمد رضوان 2021 میں 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔اس کے علاوہ محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھکے لگانے والے پلیئر  بھی بن گئے۔محمد رضوان نے 2021 میں 42  چھکے لگائے۔

محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں  اسمتھ کو دسویں اوور میں چھکا لگاکر یہ سنگ میل عبور کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved