لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسکول 23 دسمبر سے 6 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ چھٹیاں 23 دسمبر سے شروع ہوکر 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔
ANNOUNCEMENT
All Public & Private Schools of Punjab to remain closed for winter vacation starting December 23rd, 2021 to January 6th, 2022. Please get vaccinated and follow SOPs issued by the government.— Murad Raas (@DrMuradPTI) December 17, 2021
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ کورونا ویکسینیشن کرائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
اس سے پہلے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر لاہور ہائیکورٹ نے 21 دسمبر کو نوٹفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود سموگ پر قابو نہیں پایا جا رہا۔
دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے اسموگ میں حالیہ اضافہ ہر تشویش کا اظہار کیا اور پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں پنجاب میں اسکولوں سے متعلق کیا اقدامات کر رہی ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ 23 دسمبر سے 4 جنوری تک پنجاب میں اسکولز بند کرنے جا رہے ہیں۔
اس سے پہلے این سی او سی کے اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات تین جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔این سی او سی کے مطابق فیصلہ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مکمل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتیں جاری کریں گی۔