منجمد فنڈز بحال نہ ہونے کے باوجود طالبان حکومت نے پہلا بجٹ تیار کرلیا

17  دسمبر‬‮  2021

طالبان حکومت نے  کہا ہے کہ کہ انہوں نے غیرملکی امداد کے بغیر قومی بجٹ تیار کرلیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت خزانہ نے ملک کے پہلے سالانہ بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا۔ اور یہ بغیر بیرونی امداد کے باوجود تیار کیا گیا ہے۔ طالبان کی وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمال نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے قومی بجٹ کے مسودے پر کام مکمل کرلیا ہے۔

یہ دو دہائیوں میں غیرملکی امداد کے بغیر پہلا بجٹ ہوگا۔ اس سے قبل گذشتہ دو دہائیوں میں مغرب کی حمایت یافتہ حکومتیں امداد پر چل رہی تھیں۔

خیال رہے کہ ایک طرف تو منجمد فنڈز اور عالمی امداد کی بندش کے باعث افغانستان اقتصادی بحران کا سامنا ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ بھی ملک کو غذائی قلت اور بھوک و افلاس کے طوفان سے خبردار کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی جی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر مدد نہ کی گئی تو اس موسم سرما میں 10 لاکھ تک افغان بچے بھوک سے مرسکتے ہیں، تھنک ٹینک نے امریکہ، یورپ اور دیگرعطیہ دینے والے ممالک پرزور دیا کہ وہ طالبان حکومت کی توثیق کیے بغیر افغانستان کو تباہ ہونے سے روکنے کے طریقے تلاش کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved