کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونا 750 روپے مہنگا ہوگیا۔
گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 177 روپے 98 پیسے تھی تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 06 پیسے اضافہ سے 178 روپے 4 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/RtuhdGI4IR pic.twitter.com/xS21u6kJsk
— SBP (@StateBank_Pak) December 17, 2021
ملک میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونا 750 روپے مہنگا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 750 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی مالیت 643 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 896 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 21 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 809 ڈالر فی اونس ہے۔