کانگریس کے سینیئر رہنما رمیش کمارنے اپنے بیان میں کہا کہ ریپ کو روک نہیں سکتے تو انجوائے کرو۔
بھارت کی ریاست کرناٹکہ کی ریاستی اسمبلی کے رکن کے شرمناک بیان پر بھارت میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں کانگریس کے رکن ریاستی اسمبلی رمیش کمار کو کہتے سنا جاسکتاہے کہ ریپ کو روک نہیں سکتے تو انجوائے کرو۔ریاستی رکن اسمبلی کے اس بیان پر اسپیکر اسمبلی سمیت ارکان بھی قہقہے لگاتے رہے۔
“When rape is inevitable, enjoy it”. This statement was done by Congress leader and former Speaker KR Ramesh Kumar at Belagavi during assembly session.@NewIndianXpress@santwana99 @ramupatil_TNIE @naushadbijapur pic.twitter.com/7mhgGYfbPb
— TNIE Karnataka (@XpressBengaluru) December 16, 2021
کانگریسی رہنما کے بیان کی پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کی ہے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، اداکارہ و یونین وزیر سمرتی ایرانی نے بھی نازیبا بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس سے رمیش کمار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان پر تنازع سامنے آنے کے بعد کے آر رمیش کمار نے اپنی ٹوئٹ میں معافی بھی مانگی اور کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معافی کے طلب گار ہیں۔
I would like to express my sincere apologies to everyone for the indifferent and negligent comment I made in today’s assembly about “Rape!” My intention was not trivialise or make light of the heinous crime, but an off the cuff remark! I will choose my words carefully henceforth!
— K. R. Ramesh Kumar (@KRRameshKumar1) December 16, 2021