انسداد دہشت گردی عدالت نے پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ8 سال بعد سنا دیا

17  دسمبر‬‮  2021

انسداد دہشت گردی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر اور سماجی کارکن  پروین رحمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چار مجرموں کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنادی، اور پونے 4 لاکھ فی کس جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔عمرقید کی سزاپانے والوں میں ایاز سواتی، رحیم سواتی، محمد امجد اور احمد عرف پپو کشمیری بھی شامل ہیں۔ عمران سواتی کو 7 برس 6 ماہ قید کا حکم دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  2 مفرور ملزمان شول داد اور موسیٰ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دونوں مفرور ملزمان کا کیس داخل دفتر کردیا۔

پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 میں آفس سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل گیا تھا۔سپریم کورٹ نے پروین رحمان کے قتل کیس کا از خود نوٹس لیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved