ایران جوہری مذاکرات میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، سعودی عرب

17  دسمبر‬‮  2021

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران جوہری مذاکرات کو طول دینے کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ ویانہ میں ہونے والے جوہری مذاکرات میں کامیابی کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی، کیونکہ ایران مذاکرات میں کافی سخت موقف اپنائے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کے سابقہ ادوار میں طے پانے والے امور سے بھی پیچھے ہٹ گیا ہے، جو مذاکرات کی مثبت پیش رفت میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ایسے مذاکرات چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں ایک طویل اور جامع جوہری معاہدہ سامنے آئے، کیونکہ ہم ان مذاکرات کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک ویانا میں مذاکرات کے دوران ایرانی جوہری بات چیت کا جائز لے رہے ہیں، اور یہ ممالک اپنے موقف کا اظہار کر چکے ہیں کہ ایران سنجیدگی کے ساتھ ان مذاکرات میں شریک ہو، لیکن اب تک کی گفتگو سے یہی لگ رہا ہے کہ ایران ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ مہینے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایک تقریب سے خطاب میں یہی کہا تھا کہ ایران مذاکرات کے ذریعے صرف وقت گزارنا چاہتا ہے، تاکہ اس کی آڑ میں وہ ایٹمی ہتھیار بنا لے، لیکن اسرائیل ایران کو اس کی اجازت نہیں دے گا، ایران نے جب بھی ریڈ لائن کراس کی تو اس کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved