عرب فوجی اتحاد کی یمن میں کاروائیاں، 365 حوثی باغی ہلاک، 28 گاڑیاں تباہ

17  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد کی یمن کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں 365 حوثی جنگجو ہلاک جبکہ ان کی 28 سے زائد فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج نے یمن کے صوبہ مارب اور الجوف کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 19 حملے کئے، جن میں حوثی ملیشیاء کے 365 جنگجو ہلاک جبکہ ان کی 28 سے زائد فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

عرب اتحاد کے مطابق جازان انڈسٹریل ایریا میں حوثی باغیوں کی جانب سے ایک میزائل بھی داغا گیا، جس کے نقصانات کے متعلق اعدادوشمار اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved