مریم نواز کے کروڑوں کے جوڑے میری بہن مریم اورنگزیب کے لیے پرانے کپڑے کیوں؟شہباز گل کا سوال

18  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے سوال کیا اپنے لیے توکروڑوں کے جوڑے میری بہن مریم اورنگزیب کے لیے پرانے کپڑے کیوں؟۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات پر مریم اورنگزیب کے پہنے جانے والے لباس پرٹوئٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔

انہوں نے مریم اورنگزیب اور مریم نواز کے ایک جیسے کپڑوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور مریم نواز سے متعلق لکھا کہ خود تو ہندوستانی اور پاکستانی مہنگے درزیوں سے تیار شدہ کروڑوں کے جوڑے اور ہماری بہن مریم اورنگزیب کے لیے پرانے کپڑے؟

شہباز گل نے مزید لکھا کہ اِن کے ساتھ یہ سلوک بالکل درست نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved