اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک،3 پولیس اہلکار زخمی

18  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد  میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ میں پولیس ٹیم پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک اہلکار  زخمی ہوا، تعاقب پر ڈاکو تھانہ روات کی حدود میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں گھس گئے۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر کو گھیرے میں لیا تو ڈاکوؤں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے مزید 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیز ایٹ سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی تک ملزمان سے 3 بار فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن کی خود نگرانی کرتا رہا۔احسن یونس کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکوؤں میں بلال گینگ کے واجد اور ارشد شامل ہیں جبکہ فرار ہونے والے 3 ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

 

 

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved