سندھ حکومت کا احساس راشن پروگرام میں شمولیت سے انکار،سندھ کے عوام اس سے محروم رہیں گے

18  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پروگرام میں حصہ نہ لینے پر حکومت سندھ کی مذمت کی ہے، اس وجہ سے صوبے کے عوام اس پروگرام سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابقوزیراعظم کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں احساس راشن پروگرام پر گفتگو ہوئی وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پروگرام میں حصہ نہ لینے پر حکومت سندھ کی مذمت کی ہے، اس وجہ سے صوبے کے عوام اس پروگرام سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک کی تاریخ میں سماجی تحفظ اور تخفیف غربت کا سب سے بڑا پروگرام شروع کیا ہے۔اجلاس میں موجودہ عوامی فلاح، سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت اور بنیادی صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ہیلتھ انشورنس کارڈ کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان صحت کارڈ دنیا کا منفرد ہیلتھ انشورنس پروگرام ہے جس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ  احساس راشن پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے اور اس پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانو ں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔مستحق خاندانوں کو آٹے، کوکنگ آئل اور دالوں پر سبسڈی ملے گی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ  پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پہلے ہی اس پروگرام میں حصہ لے رہے تھے جبکہ بلوچستان نے بھی اس میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

اس پروگرام کے 65 فیصد اخراجات صوبے برداشت کریں گے اور 35 فیصد رقم وفاق فراہم کرے گا، پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو آٹے، دالوں اور تیل، گھی کی خریداری پر ایک ہزار روپے کی رعایت فراہم کی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے سماجی فلاح کے پروگرام میں حصہ نہ لینے پر حکومت سندھ کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے عوام محروم رہیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت سندھ کے ترجمان سعید غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت، وفاق کے شروع کیے گئے پروگرام میں 17 ارب روپے کیوں ڈالے۔ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راشن سبسڈی کی محنت والی مشق کے بجائے حکومت کو چاہیے کہ احساس پروگرام سے مستفید ہونے والےگھرانوں کو اضافی ایک ہزار روپے دے دیے جائیں، ہمارے پاس پروگرام میں حصہ ڈالنے کے لیے اضافی پیسہ نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved