ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے قتل کر دیا
عمر خطاب شیرانی عوامی نیشنل پارٹی ڈی آئی خان کے صدر بھی تھے۔ عمر خطاب شیرانی پر صبح گھر کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ڈی آئی خان سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا۔
عوامی نیشنل پارٹی ڈیرہ اسمعیٰل خان کے صدر اور نامزد امیدوار برائے تحصیل عمر خطاب شیرانی کو گذشتہ شب اس وقت شہید کیا گیا جب وہ انتخابی مہم چلا رہے تھے۔
انا للّٰہ و انا الیہ راجعون pic.twitter.com/fbIqr8kxkQ— Awami National Party (@ANPMarkaz) December 18, 2021
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور عمر خطاب شیرانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا جبکہ جائے واردات سے شواہد بھی اکٹھے کئے۔ پولیس ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے واقعے کی الگ الگ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
عمرخطاب شیرانی کے قتل کے بعد ان کے علاقے میں سوگ کا سماں ہیں جبکہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔اے این پی کےسٹی میئر امیدوار عمرخطاب شیرانی کےقتل کے خلاف وکلا، اےاین پی عہدیداروں اور کارکنوں نے سخت احتجاج کیا اور ٹاؤن ہال کے آگے لاش روڈپر رکھ کر احتجاج کیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے امیدوار کا الیکشن مؤخر،اے این پی کے امیدوار کے قتل کے بعد الیکشن مؤخر ہونے کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔