ملک و قوم کے اربوں روپے لوٹنےوالے آج قوم کے لیڈر بننے کے دعویدار، شفقت محمود

18  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کھانے والے والے آج قوم کے لیڈر بننے کے دعویدار ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی جس طرح مذمت کرنی چاہیے وہ اس طرح نہیں ہو رہی۔ شہباز شریف کرپشن کا کیس دیکھ لیں وہ چپڑاسی کے نام پر اکاؤنٹ کھولتے ہیں جبکہ نواز شریف آج تک فلیٹس کے پیسے نہ بتا سکے۔شفقت محمود نے کہا کہ آصف علی زرداری اور شرجیل میمن کی فائل ہی غائب ہوجاتی ہے۔

 ملکی ادارے کرپشن پر کچھ کام کررہے ہیں کچھ نہیں کررہے۔آصف زرداری اور شرجیل میمن کی فائل ہی غائب ہوجاتی ہے، مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی ہوئی لیکن خود ہی مؤخر کیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جن پر اربوں روپے کے الزامات ہیں وہ قوم کے لیڈر بننے کے دعویدار بھی بن رہے ہیں، ضمنی الیکشن کی ساری سیٹیں ن لیگ نے جیتی ہیں، کھربوں روپے کھانے والوں کا عوامی سطح پر احتساب نہیں ہو رہا،  برے کو برا کہا جائے اخلاقیات ہونی چاہیے، کرپشن کی جس طرح مذمت کرنی چاہیے وہ اس طرح نہیں ہوپا رہی۔

شفقت محمود نے کہا پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر پہل کی ہے اور اگر دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو وہاں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی ڈپلومیسی میں آگے بڑھ کر وزیر اعظم لیڈ لے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved