سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان، باجوڑ میں آپریشن، دہشت گرد کمانڈر غفور جلیل ہلاک

18  دسمبر‬‮  2021

باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر غفور عرف جلیل مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد غفور عرف جلیل مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد غفور کئی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

دوسری طرف آئی ایس پی آر مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کلیئرنس آپریشن کیا،اس دوران دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو محمد خیل گاؤں سے ویزدہ سار کی جانب بھاگتے دیکھا گیا، فرار ہوتے دہشتگردی فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ہلاک ہو گئے۔

 

 

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved