پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا دو روز کی تیزی کے بعد سستا ہوگیا، نرخ فی تولہ 550 روپے اور فی اونس 10 ڈالر کم ہوگئے۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 550 روپے کمی سے ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 472 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 424 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ میں بھی 10 ڈالر کمی ہوگئی، جس کے بعد قیمت 1799 ڈالر پر آگئے۔ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.30 ڈالر کمی سے 22.40 ڈالر پر آگئے۔