شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، ایک سپاہی شہید

4  اکتوبر‬‮  2021

راولپنڈی – 4اکتوبر (اے پی پی): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا، جس کا پاک فوج کے جوانوں نے فوری جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 30 سالہ سپاہی محمد عامر اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved