خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

19  دسمبر‬‮  2021

صوبہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔  قبائلی اضلاع کے عوام آج تاریخ میں پہلی بار اپنے بلدیاتی نمایندے منتخب کریں گے۔

بلدیاتی الیکشن کے لیے ہر ووٹر 6 ووٹ کاسٹ کرے گا، میئر سٹی کونسل اور چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست کیلئے ووٹر کو سفید رنگ جبکہ خواتین کی نشست کے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔خیبرپختون خوا کے17اضلاع کے باشندے آج 66 تحصیلوں کیلیے اپنے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کریں گے جن میں 61تحصیلوں کے تحصیل چیئرمینوں جبکہ4 سٹی میئرز کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔بلدیاتی انتخابات کیلیے77ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ فرنٹیرکانسٹیبلری اورفوج کے10ہزار جوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن افسران کو خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کے دوران تمام وسائل بروئے لائے جائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved