بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے

4  اکتوبر‬‮  2021

راولپنڈی(این این آئی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 187 اننگز میں عبور کرکے کرکٹ لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم نے یہ ریکارڈ قومی ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ میں عبور کیا، اس میچ سے قبل بابر اعظم کو سات ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 4 رنز درکار تھے۔پاکستانی کپتان نے 187 اننگز میں سات ہزار رنز مکمل کرکے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا، کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی میچز کی  192 اننگز میں 7000رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔بابر اعظم اس سے قبل تیز ترین چھ ہزار رنز کرنے والے ایشین بلے باز بھی رہ چکے ہیں، چھ ہزار رنز مکمل کرنے میں وہ کرس گیل سے صرف تین اننگز پیچھے تھے مگر انہوں نے چھ ہزار سے سات ہزار رنز کا سفر 22 اننگز میں مکمل کیا۔بابر اعظم نے کم سے کم اننگز کے ساتھ کم سے کم وقت میں بھی تیز ترین سات ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔بابر اعظم نے ڈیبیو کے 8 سال 10 ماہ میں یہ سنگ میل عبور کیا، وہ نو سال سے کم وقت میں سات ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز ہیں۔یاد رہے کہ اس سال اپریل میں بابر اعظم نے تیز ترین دو ہزار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی رنز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھاجس کیلئےانہوں نے بھارت کے ویرات کوہلی کو چار اننگز سے پیچھے چھوڑا تھا۔

پی سی بی نے اس ریکارڈ اور شاندار کرکٹ پر بابراعظم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved