جہیز کے مطالبے پر دلہن کے گھر والوں نے دلہے کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

19  دسمبر‬‮  2021

سوشل میڈیا پر ایک  ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہے کو اپنی ہی شادی میں مارا پیٹاجا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی  ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے  ایک شادی میں دلہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ  کیا  گیا جس پر  پر دلہن کے گھر والوں نے  دلہے کی پٹائی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نکاح کی تقریب سے عین قبل دلہے کے والد نے مبینہ طور پر 10 لاکھ بھارتی  روپے(23 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ بارات واپس لے جائیں گے ۔

رپورٹس کے مطابق دلہن کے اہل خانہ پہلے ہی 3 لاکھ بھارتی روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی دے چکے  تھے لیکن دلہا کے گھر والے  پھر بھی مطمئن نہیں تھے۔

دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ اور مہمانوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے دلہا کو مارا پیٹنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے اہل خانہ  نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس شخص کی پہلے بھی 2،3  بار شادی ہوچکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved