خیبرپختون خوا میں نامعلوم ملزمان نے وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، وہ محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے
خیبر پختون خوا کے علاقے درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں شبلی فراز محفوظ رہے۔
ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب کے مطابق واقعے میں شبلی فراز محفوظ رہے، ان کے ساتھ کوہاٹ پولیس کا سیکیورٹی اسکواڈ بھی موجود تھا، فائرنگ سے پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوا۔
ڈی آئی جی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے شبلی فراز پر حملے کی مذمت کی ہے۔واد چوہدری نے لکھا کہ خدا کا شکر شبلی فراز حملے میں محفوظ رہے، تاہم ڈرائیور زخمی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئ، خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 19, 2021