افغانستان میں طالبان حکومت نے پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر ديے، پاسپورٹ آفس کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں۔
افغان طالبان نے ہفتے کو اعلان کيا تھا کہ اتوار سے درخواست دہندگان کو پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔طالبان کی وزارت داخلہ ميں پاسپورٹ جاری کرنے والے محکمے کے سربراہ عالم گل حقانی نے بتايا ہے کہ تمام تکنيکی مسائل دور کر ديے گئے ہيں اور اتوار سے ان افراد کے پاسپورٹ کا اجراء شروع ہو جائے گا۔ جنہوں نے پہلے سے درخواستيں دے رکھی ہيں۔ان کا کہنا تھا کہ نئی درخواستيں دس جنوری سے جمع کرائی جا سکتی ہيں۔ طالبان کی طرف سے پندرہ اگست کو کابل پر قبضے کے بعد سے دیگر انتظامی و سیاسی معاملات میں تعطل کی طرح پاسپورٹس کے اجراء کا عمل بھی رک گیا تھا۔
افغان حکومت نے پاسپورٹ کے دوبارہ اجرا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج درجہ حرارت نقطہ انجاد سے گرنے کے باوجود افغانستان سے بیرون ملک جانے کے خواہشمند لوگ بڑی تعداد میں پاسپورٹ آفس کے باہر قطاریں لگائے کھڑے رہے۔