سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کے غیر معمولی 17 ویں او آئی سی اجلاس بلانے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے اور افغانستان کو بڑھتے ہوئے سلامتی اور انسانی بحران سے بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تسلیم کرتا ہے، اسلامی دنیا میں مملکت کا منفرد مقام ہے۔
FM of #KSA called on #COAS. Matters of mutual interest, regional security, current situation in Afghanistan & bilateral defence relations were discussed. COAS thanked KSA leadership for convening 17th Extraordinary Session of OIC’ CFM at Islamabad. (1/4) pic.twitter.com/KYIvRImVK6
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 19, 2021
آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔