افغان خواتین آزاد اور بااختیار ہیں، دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے، افغان وزیر خارجہ

19  دسمبر‬‮  2021

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے، افغان خواتین آزاد اور بااختیار ہیں ۔
افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے، یہ طالبان حکومت کا حق ہے۔ افغان خواتین آزاد اور بااختیار ہیں، خواتین کے حقوق بارے ایک فرمان جاری کیا ہے، خواتین کو افغانستان میں کوئی مسئلہ نہیں۔ بس میڈیا مشکلات کو اجاگر کرتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ملک افغانستان کو اپنی نظر سے دیکھے، افغانستان پُرامن، حکومت مضبوط ہے اور دنیا کے لوگ وہاں آ سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آہستہ آہستہ تمام سفارتخانے کھل گئے ہیں، دنیا افغانستان کو اب بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان میں امن ہے اور حکومت بھی مضبوط ہے۔

وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ پوری دنیا سے وعدہ ہے افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ہم نے کسی کو بھی اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے داعش کو بھی کنٹرول کیا ہے افغانستان میں مکمل امن و امان قائم ہے۔امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان میں صورت حال قابو میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی خواتین کو کوئی مشکل نہیں ، مشکل اگر ہے تو وہ میڈیا میں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved