خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی سب سے بڑی نشست پشاور میئر کی ہے، جس میں اب تک 69 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار علی زبیر 6237 ووٹ لے کر پہلے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش 5638 ووٹ لے کر دوسرے، جبکہ اے این پی کے امیدوار شیر رحمان 5188 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں، اور اتنا کم مارجن ہونے کے باعث یہاں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
کوہاٹ میئر کی بات کریں تو یہاں 61 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شفیع جان 6696 ووٹ لے کر پہلے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار قاری شیر زمان 6190 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
بنوں میئر کی نشست کی بات کی جائے تو 75 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اقبال جدون 14622 ووٹ لے کر پہلے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار عرفان درانی 14326 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پشاور، مردان، کوہاٹ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، لکی مروت، صوابی، مالا کنڈ، باجوڑ، کرک، بنوں، ٹانک، خیبر، ہنگو، مہمند، ہری پور اور ہنگو میں انتخابات ہوئے ہیں۔
ان 17 اضلاع میں سٹی مئیر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں کیلئے 689، ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر 19 ہزار 285، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 870، مزدور اور کسان کی نشستوں کیلئے 7 ہزار 428، یوتھ نشستوں پر 6 ہزار 11 اور اقلیتی نشستوں پر 293 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔
خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔