میری گاڑی پر پتھراؤ نہیں فائرنگ کی گئی، میں خود گواہ ہوں، شبلی فراز

19  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ میری گاڑی پر صرف پتھراؤ نہیں کیا گیا، فائرنگ کی گئی، جسے میں نے خود دیکھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں کوہاٹ سے آ رہا تھا کہ درہ آدم خیل کی حدود میں سیاہ جھنڈے اٹھائے 40 سے 50 افراد نے پہلے سیکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا، جب سکیورٹی کی گاڑی اس ہجوم سے آگے نکلی تو میری گاڑی پرفائرنگ کی گئی، اور مسلح افراد نے  ہمارا تعاقب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہجوم کے پاس کلہاڑیاں اور ڈنڈے بھی تھے، انہوں نے میری گاڑی پر باقاعدہ حملہ کیا، اورفائرنگ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی اس میں کوئی شک کی بات ہی نہیں ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پولیس والے جو مرضی کہیں وہ تو موقع پر موجود ہی نہیں تھے، جبکہ یہ سب کچھ میری موجودگی میں ہوا ہے۔

شبلی فراز پر ہونے والے حملے میں پولیس واقعے کو پتھراؤ کا نتیجہ قرار دے دیا ہے، ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق شبلی فراز کی گاڑی پر فاٹا انضمام کے مخالف مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

یاد رہےکہ درہ آدم خیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس مں وہ خوش قمستی سے محفوظ رہے، جبکہ ان کا محافظ اور ڈرائیور زخمی ہیں، جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے شبلی فراز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved