عرب فوجی اتحاد کی یمن میں کاروائیاں، 80 حوثی باغی ہلاک

19  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں میں تازہ کاروائیوں کے دوران 80 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب فوجی اتحاد کے مطابق یمن میں حوثی دہشت گردوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری ہے، اتحادی فورسز نے مارب اور الجوف کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 اہدافی حملے کئے، جن میں ایران نواز و دیگر حوثی ملیشیاء کے 80 جنگجو ہلاک اور ان کی 12 فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔

عرب اتحاد کی جاب سے جاری باین میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں باغیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے یمنی عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں، جبکہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں اور حملے مسلسل جاری ہیں، جن میں عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved