پشاورمیں بلدیاتی الیکشن، جے یو آئی ایف کے ویلج کونسل امید اپنی ہی گولی سے جاں بحق

20  دسمبر‬‮  2021

پشاور میں جے یو آئی ایف کے ویلج کونسل امیدوار زکریا خان جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ہی گولی لگنے سے جان بحق۔

واضح رہےکہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران خود کش دھماکا، راکٹ حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےتھے۔

کہیں پولنگ اسٹیشنر پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، کہیں بیلٹ باکسز اور بیلٹ پیپرز کو جلادیا، نوشہرہ اور بونیر میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا۔

ضلع خیبر بلدیاتی الیکشن کے دوران میدان جنگ بن گیا، تحصیل باڑہ منڈی میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

باجوڑ میں تحصیل سالا رزئی میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، تحصیل ماموند کےعلاقے کمرسر میں خودکش دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved