پشاورمیں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، حساس اداروں اور پولیس نے مل کر آپریشن کیا آپریشن کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کیا جس دوران علاقے میں چھپے دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تینوں دہشتگرد فقیر آباد میں رنگ روڈ قبرستان میں واردات کے لیے موجود تھے، ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جب کہ تینوں دہشتگردسکھ قتل کیس اورپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
دہشت گردوں سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونیٹر اور نقدی برآمد ہوئے ہیں، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔