شادی کی تقریبات کیلئے بھارت سے کپڑے خریدے گئے، جائیداد کی رسیدیں کیوں نہیں دیتے، شہباز گل

20  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بھارت سے خریدے گئے کپڑوں پر کوئی بات نہیں کرتا،یہ لوگ اربوں روپے کی جائید اد کی ایک رسید نہیں دے سکے۔

معاونِ خصوصی شباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بوٹ کے تسموں نے ان لوگوں کے گلے کے گرد احتساب کا پھندا ڈال دیا ہے۔ اس احتساب کے پھندے کی وجہ سے ان لوگوں کو سانس نہیں آرہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے مسئلے پر سب سے پہلے آواز اٹھائی، سقوط کابل کے موقع پر یہ بات کرنا مشکل تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سب سے پہلے انسانی حقوق کے مسئلے پر بات کی، انسانی المیہ پر انسانیت کے ناطے اکٹھے ہونے کی ضرورت تھی، بہت عرصے بعد اللّٰہ تعالی نے پاکستان کو عزت بخشی ہے اللّٰہ کا شکر ہے کہ پوری مسلم اُمّہ نے اس پر لبیک کہا۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ جہانگیر ترین پر الزام لگا جس کی انھوں نے تردید کی اور الزام جھوٹا ثابت ہوگیا۔ ان لوگوں نے جنوبی پنجاب میں عدالتی فیصلے کے خلاف شوگر مل لگائی۔ 10 ہزار روپے والے کیشئر کے اکاؤنٹ میں 2 ارب جمع ہوئے۔ اب ہم الزامات کو ثبوت کے ساتھ ثابت کریں یا یہ معافی مانگیں۔

معاونِ خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک چینل روز مہنگائی کی خبریں چلاتا ہےکہ ملک میں سب مہنگا ہوگیا ہے۔  بھارت سے خریدے گئے کپڑوں پر کوئی بات نہیں کرتا، اتنے دن جاری رہنے والی شادی کی تقریب پر لارڈ مئیر کے امیدوار نے خرچہ کیا اس پر بات نہیں کرتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved