تمہارے فارمولوں نے ملک کا خانہ خراب کر دیا ہے، آصف زرداری کی نام لئے بغیر اسٹیبلشمنٹ پر تنقید

20  دسمبر‬‮  2021

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کا نام لئے بغیر کہا کہ اب وہ فرماتے ہیں کہ کوئی طریقہ نکالیں، کوئی فارمولا بنائیں، میں نے کہا تمھارے فارمولوں نے ہی ملک کا خانہ خراب کر دیا ہے۔

آج نواب شاہ میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں نے بھی صاف کہہ دیا ہے پہلے اس کی چھٹی کرو، پھر ہم سے بات کرو،ان کی چھٹی کرنے کے بعد ہم سنبھالیں گے پاکستان، اور ہم ہی سنبھال سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی مصیبت آئی، پیپلز پارٹی نے ملک کو سنبھالا،مشرف کے دور میں آٹا نہیں تھا ، ہمیں چینی باہر سے لینی پڑ رہی تھی،ہم نے ایک سال میں ہی پاکستان کو خود کفیل بنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لوگوں کو نوکریاں دی ہیں، بینظیر کہتی تھی کہ  میں چولہے جلاؤں گی بجھاؤں گی نہیں۔

مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے آصف علی زرداری نہیں کہا کہ ابھی تو میں نے لاہور میں صرف قدم رکھا ہے ،انکی وکٹ پر انہی کی بال پر میں سکسر ماروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ میرے لئے دعا کرنا  کہ اللہ مجھے ہمت دے ،پاکستاں بنانا ہے، یہ آسان ہے جو ان سے بنتا نہیں ہے،یہ سمجھتے بھی نہیں ہے، وقت آئے گا ان کو سننا بھی پڑے گا اور سمجھنا بھی پڑے گا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ میں نے انہیں پہلے دن کہا تھا کہ نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، اب یہ نیب چلا رہے ہیں، ان سے حکومت نہیں چل رہی۔

انہوں نے کہا کہ  ان کے اپنے سیکرٹریز بھی کسی منصوبے  کی فائل پر دستخط کرنے پر تیار نہیں ہیں، اب تو نیب  نے رعائتیں بھی دینا شروع کر دی ہیں،  لیکن اب جو نقصان ہونا تھا وہ ہو چکا، ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے، ضرورت ہی نہیں تھی روپے کی قدر کم کرنے کی، روپے کی قدر کم کرنے والےجاہل ہیں،یہ جتنے بھی باہرسے آتے ہیں جاہل ہیں، ان کوسمجھ نہیں آئی اورہمارا قرض ڈبل ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved