عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی

20  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے 2018ء میں دائر کی گئی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار عبدالوہاب بلوچ نے 2018ء میں عمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جب وہ  پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان کو اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کر کے جھوٹ بولا، اسلئے انہیں صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نااہل قرار دیا جائے۔ لیکن بعد ازاں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالوہاب بلوچ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی، اور پٹیشنر نے 18 فروری 2019ء کو درخواست واپس لینے کیلئے دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کی پٹیشن اور متفرق درخواستوں پر سماعت ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر کیس کی سماعت کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved