کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسرائیل نے امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے وزراء نے اس اقدام کی منظوری دے دی ہے، جو آج سے نافذ العمل ہو گا۔نئے قوانین کے مطابق اسرائیلی شہریوں پر بھی اجازت کے بغیر امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ مہینے جنوبی افریقہ میں کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آئی تھی، جس کی ساخت ڈیلٹا ویریئنٹ سے مختلف تھی، تحقیق کے بعد اسے اومیکرون ویریئنٹ کا نام دیا گیا، جس کے متعلق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس کا پھیلاؤ پہلے سے دریافت شدہ کورونا کے تمام ویریئنٹ کی نسبت زیادہ ہے۔
جنوبی افریقہ سے ابتدا کے باعث پاکستان سمیت زیادہ تر ممالک نے ابتدائی طور پر افریقی ممالک سے پروازوں پر پابندی عائد کی تھی، لیکن بعد ازاں اومیکرون کے مزید پھیلاؤ کے باعث زیادہ تر ممالک اپنا فضائی آپریشن محدود کر رہے ہیں۔