معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کو برین ہیمرج کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں گزشتہ جمعرات سے وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔
ڈاکٹر طاہر شمسی پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہر ترین ڈاکٹر اور امراض خون کے مستند ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز (این آئی بی ڈی) کے سربراہ کے علاوہ بون میرو ٹرانسپلانٹ (بی ایم ٹی) پروگرام کے ڈائریکٹر تھے۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر، نجم مسجد ٹیپو سلطان روڈ (شہید ملت روڈ) میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کے لیے بننے والے بورڈ میں وہ شامل ہوئے۔