پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا، پاکستان کو بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، فواد چوہدری

21  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے، اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائیگا، پاکستان کو بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ان کی حیثیت عمران خان کے مقابلے میں سیاسی بونوں جیسی ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل ہیں تو واقعی آپ کی بات درست ہے ،  پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور کارکنان اس صورتحال میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا۔


اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے طاقتور بلدیاتی نظام کا وعدہ پورا کیا، ماضی کے بلدیاتی انتخابات میں چیف منسٹرز کو ڈکٹیٹر بنا کر بٹھا دیا جاتا تھا، خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 17 تحصیل نشستوں پر کامیابی حاصل کی.وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ کئی جگہوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے مد مقابل جماعتوں کا موازنہ کیا جائے تو پنجاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ ایک پارٹی سے، سندھ میں دوسری اور خیبر پختونخوا میں کسی تیسری جماعت سے ہے، عمران خان کے مقابلے میں بلاول اور مریم نواز کی حیثیت سیاسی بونوں جیسی ہے۔


فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان جبکہ سندھ میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کے درمیان ہونا ہے، باقی چھوٹے مہمان اداکار ہیں، وہ ادھر ادھر کی باتیں کرتے پھریں گے۔
 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved