نااہل لیگ کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے، اب پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے، شہباز گل

21  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز لوکل گورنمنٹ الیکشن ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی عوام کی واحد امید ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کی مقبول ترین پارٹی ہے اور مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے۔ اب نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز بلدیاتی انتخابات ہیں۔ شہباز گِل نے کہا کہ ن لیگ کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے، نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے۔

اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ عوام کو مبارک ہو، عمران نیازی نے خیبر پختونخوا کی شکست کا نوٹس لے لیا ہے۔ اب تحریک انصاف کی سیاست کا قصہ تمام ہوگیا، ان سے نجات کا وقت قریب آ گیا ہے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved