پنجاب حکومت نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف فیز میں تقسیم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف فیز میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہیں۔