وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

21  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف 2018ء میں دائر کی گئی  درخواست خارج کر دی  ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالتِ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔فیصلہ سناتے ہو کہا کہ دائر کی گئی نا اہلی کی رٹ پٹیشن مدعی کی جانب سے واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے خارج کر دی۔

واضح رہے کہ پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نا اہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نا اہل قرار دیا جائے۔پٹیشنر نے اپنی درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے کاغذاتِ نامزدگی میں بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا اس لیے وہ صادق و امین نہیں رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved