عدالتوں میں جواب نہیں دیتے،باہر نکل کر سیاسی دنگل لگاتے ہیں، حسان خاور

21  دسمبر‬‮  2021

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے کہا کہ مریم نواز اور اس کے وکیل عدالتوں میں جواب نہیں دیتے باہر نکل کر سیاسی دنگل لگاتے ہیں۔

حسان خاورنے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں مضبوط بلدیاتی نظام لے کر آرہے ہیں۔ حسان خاور نے کہا ہے کہ پنجاب میں مضبوط بلدیاتی نظام لے کر آرہے ہیں، جب ہم قانون بناتے ہیں تو یہ بنیاد نہیں رکھتے کہ کون جیتے گا یا کون ہارے گا،جیت اور ہار آگے اور پیچھے جمہوریت کا حسن ہے، ہم اس طرح کے ادارے بنائیں جو عوام کےلئے فائدہ مند ہوں، ایسے بلدیاتی ادارے بنائیں جو خود مختار ہوں، ہم ٹوٹ پھوٹ والا ماڈل نہیں لانا چاہتے جیسے سندھ کا حال ہے بلکہ ہم ایسا ماڈل لانا چاہتے ہیں جس سے ملک میں ترقی ہو اور عوام خوشحال ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک پارٹی صرف تحریک انصاف ہے، دیگر جماعتیں صرف صوبائی پارٹیاں بن کر رہ گئی ہیں۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف رسوائی کا نشان ہے۔ اب تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved