ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کیوں کم ہے، وجہ سامنے آ گئی

21  دسمبر‬‮  2021

ملک بھر میں آج انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے افریقہ جانے والی کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہو گئی ہیں۔  متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سی ایم وی  4کیبل کٹنے سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سپیڈ میں ایک ٹیرابائٹ کی کمی ہوئی ہے۔

ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کے انتہائی استعمال کے اوقات میں یہ سپیڈ اور کم ہونے کا امکان ہے، اور کیبل کی خرابی ٹھیک کرنے میں بھی ابھی وقت لگے گا۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ صارفین کو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں بھی مسائل ہو سکتے ہیں، ہماری ٹیمز کیبل میں خرابی کی اصل جگہ کی نشاندہی کیلئے ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں، لیکن مسئلہ کب حل ہو گا، اس کے متعلق ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved