دوران ڈیوٹی شادی کی پیشکش قبول کرنے کے باعث خاتون فوجی کو گرفتار کر لیا گیا

21  دسمبر‬‮  2021

فوج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات فوجی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا میں دوران ڈیوٹی ایک شخص نے ڈیوٹی پر تعینات خاتون فوجی کو شادی کی پیشکش کی جسے اس نے قبول کر لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص وردی پہنی خاتون کو انگوٹھی پہنا رہا ہے، جسے وہ بخوشی قبول کر رہی ہے، لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعلقہ ادارے نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون فوجی کو گرفتار کر لیا ہے۔

خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیم نے اس امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شادی کی پیشکش کرنے والا مرد ہوتا تو کبھی اس کے خلاف کاروائی نہ کی جاتی۔

کی جانب سے خاتون فوجی ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کبھی بھی کوئی کاروائی مرد فوجی کے خلاف نہیں کی گئی۔نائجیریا کی سابق صدارتی امیدوار اومویل سووری نے فوج کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عورت سے نفرت  قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved