ہم مشکل میں مریم کی طرف دیکھتے ہیں، کہ وہ کوئی بونگی مار کرہمیں مشکل سے نکالیں گی،فوادچوہدری

21  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی  جب بھی ہمیں مشکل پیش آتی ہے ہم مریم کی طرف دیکھتے ہیں، وہ ہمیشہ  سیاست میں بونگی مارتی ہے

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا فضل الرحمان کا اقتدار میں آنا بدقسمتی کی بات ہوگی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیے کہ اپنے آپ کو منظم کریں، کارکنوں کو چاہیے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کو مضبوط کریں، پی ٹی آئی تنہا قومی جماعت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف علی زرداری کی گزشتہ روز کی گفتگو سے مایوسی جھلک رہی تھی جبکہ مریم نواز کا اپنا کوئی سیاسی قد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لوگ اسی تنخواہ پر کام کرتے رہیں گے۔

فواد چودھری نے مریم نواز،فضل الرحمان اور آصف زرداری کو سیاسی بوناقرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی لوگوں میں توسیاست ہے نہیں اسی تنخواہ پرکام کرینگے، مریم نوازنےہمیشہ بونگی ہی ماری ہے، فضل الرحمان کا اقتدارمیں آنابدقسمتی کی بات ہے، کےپی میں جےیوآئی کے جیتنےپرمجھےمایوسی ہوئی ہے، ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی، ٹی ایل پی اور جےیوآئی اقتدارمیں آئیں تو ملک مزیدنیچےجائےگا۔

پاکستان میں مارچ میں او آئی سی کا معمول کا اجلاس ہوگا

فواد چوہدری نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے مارچ میں او آئی سی کا ایک اور اجلاس ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں اور مجموعی صورت حال میں واضح طور پر استحکام نظر آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں کی واپسی 12.27 ارب کی ہے اور 2023 میں 12.5 ارب واپس کریں اور 55 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہےجو نواز شریف اور زرداری کا لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں کے تحت بجلی کی طلب نہ بھی ہو پھر کی پیدواری لاگت کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل نقصان ہوتا جارہا ہے اور 2023 میں یہ اپنے عروج پر پہنچ جائے جس کے لیے ہمیں مزید ادائیگیاں کرنا پڑیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved