دوپٹے کے بغیر ساڑھی پہننے پر شائقین نے کیا کہا، اشنا شاہ سوشل میڈیا صارفین سے نالاں

21  دسمبر‬‮  2021

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ میں نے دوپٹے کے بغیر ساڑھی پہنی، مثبت اور منفی رول کئے، لیکن سوشل میڈیا پر لوگوں نے تنقید ہی کی،مجھے گالیاں دی گئیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے امریکی جریدے وائس آف امریکہ ساتھ انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے 20 فیصد کردار منفی نبھائے ہیں، لیکن حیران کن طور پر انہیں برے کردار ادا کرنے پر بھی سوشل میڈیا پر گالیاں دی گئیں۔

اشنا شاہ نے کہا کہ انہیں ان کے لباس، بیانات اور کرداروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سخت اور بے معنی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یہاں تک کہ اگر وہ ساڑھی کے ساتھ تصویر شیئر کردیں اور انہوں نے دوپٹہ نہ پہن رکھا ہو تب بھی انہیں گالیاں دی جاتی ہیں۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ میرا بچپن اور زندگی کا زیادہ تر حصہ کینیڈا میں گزرا، جس کے باعث ابتدائی طور پر مجھے شوبز میں اردو ٹھیک انداز میں نہ بول پانے کی وجہ سے مسائل کا سامنا رہا، لیکن میں نے کوشش کر کے ان مسائل کو حل کر لیا ہے، اب میں اچھی طرح سے اردو بول سکتی ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved