پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات میں شکست، ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں

21  دسمبر‬‮  2021

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست پر ریحام خان نے انوکھے انداز میں طنز کیا ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک طنزیہ ویڈیو ٹوئٹ کی ہے، جس کا انہوں نے عنوان دیا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی کو پچھاڑ دیا۔ ویڈیو میں ریحام خان نے چائے کا کپ تھامے کہا  دی ٹی از فنٹاسٹک، پچھاڑ دیا۔

یاد رہے کہ 19 دسمبر 2021ء کو خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی تھی، اور 2018ء کے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی پی ٹی آئی صرف 23 فیصد نشستوں پر کامیاب ہو پائی ہے، علاوہ ازیں پی ٹی آئی کسی بھی بڑے شہر کے میئر کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved