الیکشن کمیشن کو خود مختار بنایا جائے گا ، ای وی ایم کے ذریعے ووٹ کی حفاظت کی جائے گی، اعظم سواتی

22  دسمبر‬‮  2021

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے دونوں وفاقی وزراء کی معافی قبول کر لی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے؟ کیا آپ پر ذمے داری زیادہ ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے ان سے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں۔الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے دونوں وفاقی وزراء کی معافی قبول کر لی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے الیکشن کمیشن کو ہر لحاظ سے طاقتور کیا جائے گا، حکومت الیکشن کمیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ساتھ کھڑی ہوگی، ای وی ایم کے ذریعے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن اچھے فیصلے کرنے والا ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل اعظم خان سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران الیکٹرنک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگائے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ یہ ادارہ ہی ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، ایسے اداروں کو آگ لگا دی جائے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved