جاوید لطیف اور رانا ثنا اللہ کے مختلف بیانات، (ن) لیگ میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ہو گا؟

22  دسمبر‬‮  2021

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ اور  جاوید لطیف نے مسلم لیگ (ن)  میں  وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

 رانا ثنا اللہ نے ٹی وی  پروگرام میں  کہا کہ اگر مریم نواز کی نااہلی ختم ہوگئی تب بھی (ن) لیگ کی جانب سے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے شہباز شریف ہی ہوں گے۔

دوسری جانب ایک اور پروگرام بات کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونے کے متعلق شاہد خاقان کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ کرنا کسی رہنما کا حق نہیں۔

یا د رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی میں وزرات عظمیٰ کے امیدوار سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پارٹی نے اور شہباز شریف نے فیصلے کا اختیار نواز شریف کو دے رکھا ہے جب وقت آئے گا پارٹی فیصلہ کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved