پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو کلپ سامنے آگئی ہے جس میں وہ بظاہر جیو اور دنیا ٹی وی کی تعریف کر رہی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ایک نئی آڈیو گردش کررہی ہے۔ ایک مختصر آڈیو کلپ میں مریم نواز مبینہ طور پر کہہ رہی ہیں کہ دیکھیے میری میڈیا منیجمنٹ، جیو نیوز اور دنیا نیوز نے ان کو بے نقاب کردیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کی نئی آڈیو ٹیپ کے بعد جیو اور دنیا ٹی وی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔
New leaked audio of@MaryamNSharif pic.twitter.com/gpn9xLt9m4
— Crime World (@CrimeWorld5) December 21, 2021
انہوں نے کہا کہ مریم بار بار ان کی جانب داری کا دعویٰ فرما رہی ہیں، مریم کے ترجمان ان کی آڈیو کو حقیقت مان چکے ہیں، اس کے بعد ان اداروں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہو گی۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر یہ جھوٹ ہے تو مریم سے معافی کا تقاضا کریں۔
مریم کی نئی آڈیو ٹیپ کے بعد جیو اور دنیا ٹی وی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئیے۔ مریم بار بار ان کی جانبداری کا دعوہ فرما رہی ہیں۔ مریم کے ترجمان ان کی آڈیو کو حقیقت مان چکے ہیں۔ اس کے بعد ان اداروں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہو گی۔اگر یہ جھوٹ ہے تو مریم سے معافی کا تقاضہ کریں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 21, 2021
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مریم نواز کی اسی طرح کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ مخصوص ٹی وی چینلوں کو اشتہارات نہ دینے کی ہدایت کر رہی تھیں اور اس کا انہوں نے اعتراف کیا تھا۔